سینیٹرز کے ضمیر کو خریدنا آسان نہیں، ن لیگی سینیٹر پرویز رشید

ن لیگی سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چيئرمين سينيٹ صادق سنجرانی پر اراکين کي اکثريت اعتماد نہيں رکھتي اس ليے نيا چيئرمين لانا چاہتے ہيں ۔
اسلام آباد میں سما سے بات کرتے ہوئے ن ليگي سينيٹر پرويز رشيد نے کہا کہ پي ٹي آئي اکثريت ميں نہيں بلکہ اقليت ميں ہے، سينيٹرز کے ضمير کو خريدنا آسان نہيں،یہ سیاسی جماعتوں کے نامزد لوگ ہوتے ہیں،سیاسی جماعتوں کے ساتھ وفاداری نبھاتے ہیں، جو کوشش کرے گا وہ ناکام ہوگا۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آج سب کو پارلمنٹ کي اہميت نظر آئے گی،صورتحال بلندی سے پستی کی طرف جارہی ہے، پاکستان کي سياست نواز شريف کے گرد گھوم رہي ہے،ان کا نامزد امیدوار چئیرمین سینیٹ بننے جارہا ہے،جو شخص جیل میں بیٹھ کر بھی سیاست کو مٹھی میں رکھے ہوئے ہیں،اس سے زیادہ عزم کس کا بلند ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ گورنر راج کا امکان نہیں،پارلیمنٹ سے منظوری لینا پڑتی ہے۔