بارش سے حب ڈیم میں سال 2020 تک کا پانی جمع ہوگیا

کراچی میں جہاں دو روز کی بارش کے دوران شہر کے بیشتر علاقے ڈوبے رہے وہیں واٹر بورڈ نے عوام کیلئے اچھی خبر بھی سنا دی ہے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کے مطابق بارش نے حب ڈيم ميں پاني کي سطح بڑھا دي ہے جوکہ حالیہ دنوں میں یہ بلند ترین سطح ہے۔

حب ڈیم سے کراچی والوں کو پانی کی اضافی فراہمی جلد شروع ہوگی

ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ حب ڈيم ميں 308 فٹ تک پاني جمع ہوگيا ہے جو کہ دسمبر 2020 تک کےلیے کافی ہے۔

حب ڈیم سے کراچی کے ضلع وسطی اور ضلع غربی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے جس میں سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، نارتھ کراچی، بفرزون، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن، مہاجر کیمپ، خداداد کالونی اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔

hub dam

Water Storage

Tabool ads will show in this div