کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن میں سیلابی صورتحال، کئی علاقوں کی بجلی معطل

کراچی سپر ہائی وے پر واقع کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں لٹ ڈیم کا پانی داخل ہونے سے کئی علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گرڈ میں سیلابی صورتحال کے باعث سہراب گوٹھ، ابوالحسن اصفہانی روڈ، سپر ہائی وے اور واٹر بورڈ این ای کے پمپنگ اسٹیشن کی بجلی کچھ گھنٹوں کیلئے معطل کی گئی۔

کے الیکٹرک کا 220 کے وی کا گرڈ اسٹیشن اسکیم 33 گلزار ہجری علاقے میں واقع ہے۔

کراچی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی

ترجمان کا کہنا ہے کہ صورت حال پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اور پاکستان آرمی کے دستوں کی مدد سے ریسکیو کا کام جاری ہے۔

گرڈ اسٹیشن متاثر ہونے کے باعث گلشن اقبال، عزیز آباد، لیاقت آباد، ملیر، فیڈرل بی ایریا، سرجانی، شادمان، گلستان جوہر اور شاہ فیصل سمیت دیگر علاقوں میں بجلی معطل کی جا سکتی ہے۔

flood situation

City court Karachi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div