کراچی میں ایک اور بڑے بریک ڈاؤن کا خدشہ، الرٹ جاری

PHOTO ONLINE 

کراچی میں ایک اور بڑے بریک ڈاؤن کے خدشہ کے پیش نظر کے الیکٹرک نے الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق سپرہائی وے گرڈ اسٹیشن کے قریب سیلابی صورتحال ہے، سیلابی پانی تیزی سےگرڈاسٹیشن میں داخل ہورہاہے۔ موٹروے سے آنے والے ريلے کو نالے ميں گرايا جارہا ہے ساتھ ہی سيلابي صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے جوان سعدي گارڈن پہنچ گئے جبکہ صورتحال سے نمٹنے کيلئے ہيوي مشينري طلب کرلي۔

رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلا ایم نائن موٹر وے کا ایک ٹریک بہا لے گیا، ایک اور ریلہ سعدی ٹاؤن کی جانب بڑھ رہا ہے۔

اس سے قبل ترجمان کے الیکٹرک نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کرنٹ لگنے کےواقعات کی تحقیقات کررہے ہیں جبکہ شہري بارش کےدوران احتیاط سےکام ليں۔

واضح رہے کہ کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں 4 بچوں سمیت 6 افراد جان سے گئے، دو روز میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر محمد ریاض نے بتایا ہے کہ ملک میں جاری مون سون بارشوں کا موجودہ سلسلہ چوبیس گھنٹے بعد ختم ہونا شروع ہو جائے گا ۔

ڈی جی محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید موسلادھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی بتایا تھا اِن بارشوں کا مرکز سمندر میں تھا۔ کراچی میں بارش کی وجہ سمندر میں ہوا کا کم دباؤ ہے۔

 

K ELECTRIC

MET OFFICE

load sheding

Tabool ads will show in this div