اسلام آباد میں ریلوے کراسنگ پر ٹرین اور کار کا تصادم ، 1 شخص جاں بحق ایک زخمی

اسلام آباد میں کھلے ریلوے کراسنگ پر ٹرین نے کار کو کچل ڈالا جس سے ایک شخص موقع پر جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا تاہم آئے روز کے حادثات سے تنگ مقامی افراد بپھر گئے۔

کوہاٹ سے راولپنڈی آنے والی ٹرین ترنول کے قریب موہری کے مقام پر پہنچی تو ایک کار اچانک سامنے آگئی جس سے ریل اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ،ٹرین کی ٹکر سے کار 200 میٹر دور جا گری مانسہرہ کا رہائشی 36 سالہ محمد نعیم موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ساتھی شعیب زخمی ہوگیا۔

مقامی افراد نے مطالبہ کیا کہ پھاٹک کی وجہ سے گزشتہ پانچ یا چھ ماہ میں دس یا پندرہ جانیں ضائع ہوچکی ہیں، ان کو چاہیے یہاں سے ایک پھاٹک لگائیں آنے جانے والوں کو آسانی ہو

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش اور زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کیا اور گاڑی کو بھی ریلوے لائن سے کھینچ کر دور ہٹایا، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پی ایم صاحب کہتے تھے حادثہ ہوجائے وزیر کو چاہیے استعفیٰ دیں، آپ کتنے لوگوں سے استعفے لیں گے۔

آئے روز ٹرین حادثات کے باوجود ایسے خطرناک ریلوے کراسنگز پر توجہ نہ دینا ریلوے حکام کی جانب سے مزید کئی حادثات کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

car

Tabool ads will show in this div