کوئٹہ کے لیاقت بازار میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ ميں ميزان چوک پر دھماکے ميں 4 افراد  جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایڈیشنل ایس ایچ او بھی شامل ہیں، تمام زخميوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کرديا گيا، دھماکے میں کئی گاڑیوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

کوئٹہ کے علاقے لیاقت بازار میں میزان چوک پر پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا، جس میں کئی گاڑیوں اور قریبی دکانوں کو نقصان پہنچا، واقعے کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی، پولیس کی اضافی نفری اور ریسکیو ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں۔

نمائندہ سماء کے مطابق واقعے میں 4 افراد جاں بحق اور ایڈیشنل ایس ایچ او شفاعت علی سمیت 28 زخمی ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا۔

ONLINE PHOTO

مزید جانیے : مستونگ میں فورسز کا آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک، 4 اہلکار زخمی

پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

quetta blast

Meezan Chowk

Liaquat Bazar

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div