کراچی میں مزید موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ابھی مزید موسلادھار بارش کی پیش گوئی کردی ۔

سماء کے نمائندے عابد علی سے خصوصی گفتگو میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر محمد ریاض نے بتایا ہے کہ ملک میں جاری مون سون بارشوں کا موجودہ سلسلہ چوبیس گھنٹے بعد ختم ہونا شروع ہو جائے گا ۔

ڈی جی محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید موسلادھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی بتایا تھا اِن بارشوں کا مرکز سمندر میں تھا۔ کراچی میں بارش کی وجہ سمندر میں ہوا کا کم دباؤ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں کا موجودہ سسٹم 24 گھنٹے بعد ختم ہونا شروع ہوگا لیکن کراچی میں کسی بھی وقت بارشوں کا سسٹم دوبارہ آسکتا ہے۔

DG met

KARACHI RAIN

Tabool ads will show in this div