منی ماؤس کی آواز اب ہم میں نہیں رہی

 

دنیا بھر میں بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ کارٹون کرداروں میں سے ایک مکی اور منی ماؤس بھی ہیں جو کئی دہائیوں سے ہر عمر کے لوگوں کو اپنی جانب راغب کرتے آئے ہیں۔

ماؤس کیریکٹر کے مداحوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ منی ماؤس کی آواز اب ہم میں نہیں رہی، مشہور و معروف کارٹون کردار کو 30 سال تک اپنی آواز دینے والی فنکارہ روسی ٹیلر انتقال کر گئیں۔

والٹ ڈزنی کمپنی کے مطابق روسی ٹیلر کا انتقال امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر گینڈیل میں 75 برس کی عمر میں ہوا۔

میڈیا کے مطابق روسی ٹیلر نے 1986ء سے اینیمیٹڈ ٹی وی کارٹونز، فلموں اور تھیم پارکس میں مکی ماؤس کی ساتھی منی ماؤس کا کردار نبھایا تھا جبکہ انہوں نے دی سمپسنز کے بھی چند کرداروں کو اپنی آواز دی تھی۔

روسی ٹیلر نے اپنے ساتھی فنکار اور مکی ماؤس کو آواز دینے والے وین آلوائن سے شادی کی تھی، ان کا انتقال 2009ء میں ہوا تھا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ڈزنی کے چیئرمین باب ایگر نے اپنے ایک بیان میں روسی ٹیلر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس بات پر اطمینان ہے کہ روزی کا کام آئندہ آنے والی نسلوں کو بھی اپنے سحر میں مبتلا رکھے گا۔

روسی ٹیلر 4 مئی 1944ء کو امریکا کی ریاست میساچوسٹس کے شہر کیمبرج میں پیدا ہوئیں، انہیں 1986ء میں مِنی ماؤس کے کردار کی آواز کیلئے 200 امیدواروں میں سے چُنا گیا تھا۔

cartoon

mickey mouse

Tabool ads will show in this div