کوئٹہ میں جمعیت علما اسلام کا ملین مارچ،مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے

کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام ہونے والے ملین مارچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، مارچ سے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

ملین مارچ کے لئے کوئٹہ کے زرغون روڈ پر 10فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ ملین مارچ کے متعین خطاب کے پنڈال کے اطراف علاقوں سول سیکرٹریٹ، ریڈ زون ، کالون روڈ، انسکمپ روڈ سے سائنس کالج چوک تک مکمل طور روڈ سیل کردیا گیا ہے، ملین مارچ کی سیکورٹی کے لئے پولیس اور ایف سی کے 1500 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے۔

اس کے علاوہ جے یو آئی کے 5 ہزار اہلکار بھی سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ، قائدین کا خطاب سننے کے لئے پنڈال آنے والوں کے لئے واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں جہاں سے مکمل چیکنگ کے بعد چھوڑا جائے گا۔

ملین مارچ میں شرکت کے لئے کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع سے رہنماؤں اور کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔جلسے سے جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان ، سابق سینیٹر غفور حیدری ، ایم این اے مولانا عبدالواسع سمیت دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔

جے یو آئی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملین مارچ میں بلوچستان کے 80 فیصد لوگ شرکت کریں گے ، محرم الحرام کے بعد وفاقی حکومت کے خلاف دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر لانگ مارچ کیا جائے گا جس میں 15 لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے۔

jui f

MAULANA FAZAL UR RAHMAN

million march

Tabool ads will show in this div