لاہور میں اتوار کے روز بارش،ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا

پنجاب کے مختلف شہروں ميں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ  گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا اورموسم خوشگوار ہوگيا ہے۔

لاہور کے لئے محمکہ موسمیات نے آئندہ 2 سے 3 روز تک مزید بارشوں کی نوید سنادی ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں ميں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے جس سے  گرمي کی شدت ميں کمي آئی ہے۔

بالائی علاقوں میں آئندہ چند روز تک موسلادھار بارش کا سلسلہ برقرار رہے گا

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سب سے زيادہ بارش تاج پورہ ميں54ملي ميٹر ريکارڈ کی گئی۔ لکشمي چوک ميں 39 ملي ميٹر بارش ہوئي۔

واسا حکام نے بتایا ہے کہ بيشترعلاقوں سے پاني نکال ديا گيا ہے۔

MET OFFICE

Lahore rain

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div