کراچی: صبح آٹھ بجے سی این جی پھر دو دنوں کیلئے بند ہوجائے گی

اسٹاف رپورٹ
کراچی: شہر  قائد کراچی میں آج صبح آٹھ بجے سی این جی اڑتالیس گھنٹوں کیلئے بند کر دی جائے گی۔۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق، یہ اقدام گھریلو صارفین کو بلا ناغہ گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کیا جارہا ہے۔

سرد موسم میں گیس کی بڑھتی طلب کے پیش نظر، سی این جی اسٹیشنوں کی گیس لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا گیا۔  ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سی این جی اسٹیشنوں کو ہفتہ وار گیس کی بندش میں اضافہ کردیا گیا ہے۔۔ جس کے بعد اب سی این جی اسٹیشنوں کو ہر اڑتالیس گھنٹے کی بندش کے بعد چوبیس گھنٹے کے لیے گیس فراہم کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی اضافی بندش گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی کے لیے کی جارہی ہے۔ سماء

burger

سی

فٹبال

جی

defeat

online

bangalore

fox

Tabool ads will show in this div