پاکستان میں ہر 20 واں فرد ہیپاٹائیٹس کے مرض میں مبتلا ہے

جگر کا جان لیوا مرض ہیپا ٹائٹس پھیل رہا ہے۔ پاکستان میں ہر 20 واں فرد اس میں مبتلا ہے۔ یہ بڑی بیماری پھیلنے کی وجوہات جتنی چھوٹی ہیں اس کی تکلیف اور علاج اتنا ہی مشکل اور پیچیدہ ہے۔ جگر کے اسی ناسور سے بچاؤ کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے۔

دنیا بھر میں 33 کروڑ کے لگ بھگ لوگ ہیپاٹائٹس بی اور سی میں مبتلا ہیں۔ پاکستان میں 1کروڑ 20 لاکھ سے زائد مریض اس مرض میں مبتلا ہیں جن میں ہر سال ڈیڑھ لاکھ سے زائد کا اضافہ بھی ہورہا ہے۔ یہ مرض ملک میں سالانہ 5 سے 8 لاکھ زندگیاں نگل جاتا ہے۔

ہیپاٹائیٹس پر قابو پانے کے لیے حجاموں کےمیڈیکل فٹنس ٹیسٹ لازمی قرار

مؤثر علاج کیلئے بروقت تشخیص ہی واحد راستہ ہے۔ ہیپاٹائیٹس بی کا ویکسین لگوا کر کالا یرقان سے بچا جاسکتا ہے۔

Hepatitis

Tabool ads will show in this div