بلوچستان میں جلد انٹرنیشنل انوسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا،وزیراعلیٰ جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ایسی تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کا آغاز چاہتے ہیں جس سے مقامی آبادی کو فائدہ ملے اور ان کی شراکت داری بھی ہو۔

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے جرمن قونصل جنرل یوجین وولفارتھ نے ملاقات کی۔اس موقع پرجام کمال خان کا کہنا تھا کہ حکومت جلد بلوچستان میں انٹرنیشنل انوسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد کرے گی ، کانفرنس کے دوران بلوچستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور امکانات کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

جام کمال نے کہا کہ گوادر بندرگاہ، معدنیات، ماہی گیری، لائیو اسٹاک، زراعت اور صنعت کاری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ،ہم سرمایہ کاروں کو اس جانب راغب کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سیاحت کے شعبہ کی ترقی کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے، گوادر میں شپ یارڈ کے قیام کا منصوبہ بھی ابتدائی مراحل میں۔

جرمن قونصل جنرل نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جرمنی کے سرمایہ کاروں اور حکومت بلوچستان کے ساتھ جوائنٹ وینچر میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی کے سرمایہ کاروں کو بلوچستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جائے گا۔

یوجین وولفاتھ نے بتایا کہ انہوں نے گوادر اور زیارت کا دورہ کیا ہے، بلوچستان سرمایہ کاری کے لئے بہترین خطہ ہے، سی پیک سے بلوچستان کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال بھی موجود تھیں۔

BALUCHISTAN

JAM KAMAL

Tabool ads will show in this div