امریکا کی ثالثی کی پیشکش حوصلہ افزاء ہے، صدر آزاد کشمیر

صدر آزاد کشمير سردار مسعود خان کہتے ہيں کہ امریکی صدر کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے کردار کی پیشکش خوش آئند ہے جس سے کشمیری عوام کی حوصلہ افرائی ہوئي۔

کشمير ہاؤس اسلام آباد ميں برطانوي پارليماني وفد کے ہمراہ پريس کانفرنس کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی فالو اپ رپورٹ رکوانے کی ہرممکن کوشش کی۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ نہتے کشميريوں کے انساني حقوق کي پامالي کا مسئلہ يورپين پارليمنٹ ميں زير بحث آنا بڑي کاميابي ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے پاکستان کے دو طرفہ مذاکرات سے راہ فرار اختیار کی۔

صدر آزاد کشمير نے کہا کہ بھارت نے کئی دہائیوں سے کشمیری عوام کو دبانے کی ناکام کوشش کی لیکن بھارت ایسے مظالم سے کبھی کشمیری عوام کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتا۔

kashmir issue

AJK President

US mediator

Tabool ads will show in this div