غیر معمولی بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک کے کئی علاقوں میں حادثاث

غیر معمولی بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک کے کئی علاقوں میں حادثاث  ہوئے ہیں۔ چارسدہ میں مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔ سیالکوٹ، چنیوٹ اور گھوٹکی میں انتظامیہ نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تیاریاں شروع کردیں۔

چارسدہ کی تحصیل تنگی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی،ملبے تلے دب کر 9 افراد زخمی ہوئے۔

پنجاب کے مختلف شہروں ميں بھی بارش ہوئی۔ جہلم، دینہ اور سرائے عالمگیر میں موسلادھار برسات سے سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔

اسلام آباد سمیت خیبرپختون خوا،کشمیر،پنجاب کے مشرقی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

میانوالی میں بارش کے بعد ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی اور اسٹیشن روڈ پر نکاس آب نہ ہونے کی وجہ سے پانی جمع ہوگیا۔حافظ آباد میں بھی بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں۔

میئر کراچی نے شہر میں بارشوں کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی

ادھر سیالکوٹ اور چنیوٹ میں انتظامیہ نے دریائے چناب کے اطراف ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ گھوٹکی میں دریائے سندھ ميں پانی میں اضافہ ہوتے ہی انتظامیہ نے محکمہ انہار کو بندوں کی نگرانی کا حکم دے دیا۔

floods

URBAN FLOODING

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div