میئر کراچی نے شہر میں بارشوں کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی

میئر کراچی وسیم اختر نے شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کے پیشِ نظر بلدیہ عظمی کراچی میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
میئر کراچی کی ہدایت پر میونسپل سروسز، میڈیکل، فائر بریگیڈ، پارک اور دیگر لازمی سروسز کے اہلکاروں کو ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا ہے۔
وسیم اختر نے کہا ہے کہ تمام افسران و ملازمین ضروری مشینری کے ساتھ سڑکوں پر موجود رہیں، پانی کی نکاسی اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔
اس کے علاوہ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے شہر کا ہنگامی دورہ کیا ہے۔ انھوں نے برساتی نالوں پر صفائی کے کام کا معائنہ کیا۔
اسلام آباد سمیت خیبرپختون خوا،کشمیر،پنجاب کے مشرقی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
کمشنر کراچی کے ہمراہ ڈی سی جنوبی صلاح الدین،اے ڈی سی شرقی لال ڈینو منگی بھی تھے۔ان کے علاوہ کےایم سی، واٹر بورڈ اور شہری انتظامیہ کے دیگر حکام نے پی آئی ڈی سی نالے اور پچر نالے پر صفائی کا معائنہ کیا۔




