اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا،کشمیر،پنجاب کے مشرقی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آج بروز ہفتہ اسلام آباد، مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔ کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد میں بادل برسیں گے۔

بارشوں کے باعث شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، ژوب، سبی، قلات، نصیرآباد ،گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے۔ کشمیر،ژوب، قلات،ڈی جی خان ڈویژن میں موسلادھاربارش کا امکان ہے۔

بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ راولپنڈی اور پشاور ڈویژن کے نشیبی علاقے بھی زیرآب آسکتے ہیں جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ڈویژن کے نشیبی علاقے زیرِآب آنے کا خدشہ ہے۔

 

MET OFFICE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div