جج ویڈیو اسیکنڈل کے ملزم ناصر جنجوعہ کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

جج ویڈیو اسیکنڈل کے ملزم ناصر جنجوعہ کو ایف آئی اے نے انتیس جولائی کو طلب کرلیا، نوٹس کے ذریعے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔

ناصر جنجوعہ کی طلبی کا نوٹس ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ناصر جنجوعہ انتیس جولائی کو اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی کے ادارے کے ہیڈ کوارٹرز میں پیش ہوکر اپنا بیان دیں۔

اس سے قبل ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اس پہلے پچیس جولائی کو بھی ناصرجنجوعہ کو طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئے۔

ناصر جنجوعہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے تیس جولائی تک ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کررکھی ہے۔

گزشتہ روز سماء ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ جج کی ویڈیو کے مرکزی کردار ناصر جنجوعہ کی جیل میں نوازشریف سے ملاقاتوں کی خبر درست ہے، ہمیں اس کا پہلےعلم نہیں تھا۔

وزیر قانون نے کہا کہ عدالت کے حکم پر ایف آئی اے ویڈیو سے متعلق معاملات کی انکوائری کرے گی اور جیل انتظامیہ کو بھی دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ احستاب عدالت کے جج ارشد ملک نے بزنس مین ناصر جنجوعہ پر رشوت کی پیشکش، بلیک میلنگ اور دھمکیوں کا الزام عائد کیا تھا جبکہ ناصر جنجوعہ نے ضمانت قبل از گرفتاری منظوری کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفیش میں شامل ہونے کو تیار ہوں۔

   

Raja Basharat

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div