بھارتی کرکٹر دھونی فوجی وردی میں مقبوضہ کشمیر جائیں گے
بھارتی ذراٗئع ابلاغ کے مطابق بھارت بلے باز اور سابق کرکٹ ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی جولائی کے آخر میں فوجی وردی پہن کر مقبوضہ کشمیر جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹننٹ کرنل کا اعزازی رینگ حاصل کرنے والے کرکٹر ایم ایس دھونی رواں ماہ جولائی کی اکتیس تاریخ کو مقبوضہ کشمیر کی وادیوں میں فوجی وردی پہنے نظر آئیں گے۔
Lieutenant Colonel (Honorary) MS Dhoni is proceeding to 106 Territorial Army Battalion (Para) for being with the Battalion from 31 Jul-15 Aug 2019. The unit is in Kashmir as part of Victor Force.He'll be taking duties of patrolling, guard&post duty and will be staying with troops pic.twitter.com/q7ddDR4fSk
— ANI (@ANI) July 25, 2019
ایم ایس دھونی مقبوضہ کشمیر کے فوجی علاقے میں آرمی بٹالین 106 پارا کا حصہ بن کر فوجی وردی میں مقبوضہ وادی اور پہاڑوں پر گشت کریں گے۔ دھونی 31 جولائی سے 15 اگست تک مقبوضہ کشمیر میں ہی رہیں گے۔
کشمیر یونٹ میں وکٹر فورس کا حصہ بن کر گارڈ کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ 15 دن وہیں فوجیوں کے ساتھ قیام بھی کریں گے، تاہم ان پندرہ دنوں کے دوران دھونی کو کسی بھی قسم کے فوجی آپریشن یا کارروائی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی، ان تمام دنوں کے دوران دھونی بھارتی فوجیوں کے درمیان ہی وقت گزاریں گے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 38 سالہ ایم ایس دھونی کو 2011 میں بھارتی آرمی کی جانب سے لیفٹیننٹ کرنل کا اعزازی رینک دیا گیا تھا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دھونی ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والے 3 ون ڈے، 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کا حصہ بھی نہیں ہونگے۔