مال روڈ پر اپوزیشن کا احتجاج،قائدین سمیت58افراد کیخلاف مقدمہ درج
حکومت مخالف احتجاج اور عدالتی حکم کي خلاف ورزي پر پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف کے قائدین سمیت 58 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
مال روڈ لاہور پر جمعرات کے روز يوم سياہ منانے والي جماعتوں کے قائدين کے خلاف مقدمہ درج کر ليا گيا ہے۔ اپوزیشن کے خلاف کل پانچ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔



دو تھانہ سول لائن اور تین تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج ہوئے ہیں۔ مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ تھانہ سول لائن میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں قمر زمان کائرہ ، شہباز شریف سمیت 58 رہنما اور انیس سو نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔
مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں اشتعال انگيز تقارير، ٹريفک کا نظام متاثر کرنے، پوليس اہلکاروں سے مزاحمت اور سرکاري املاک کو نقصان پہنچانے کي دفعات شامل کي گئي ہيں۔ مقدمے میں شہباز شريف، قمرزمان کائرہ، جاويد ہاشمي، خرم دستگير، رانا مشہود سميت اٹھاون رہنما نامزد ملزمان ہيں، جب کہ انيس سو نامعلوم کارکن بھي شامل ہيں۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز مال روڈ پر جلسے کي اجازت نہ ملي تو ن ليگ نے شہباز شريف کي قيادت ميں ماڈل ٹاون سے چيئرنگ کراس تک ريلي نکالي تھی۔
ریلی میں پاکستان پيپلزپارٹي اور دوسري اپوزيشن جماعتوں کے قائدين اور کارکن بھي شريک ہوئے۔ اپوزیشن کی جانب سے عدالتي پابندي کي خلاف ورزي کرتے ہوئے جلسہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔