اسلام ٓاباد، فائرنگ کی زد میں آکر تین افراد زخمی

اسلام ٓاباد میں تھانہ سہالہ کی حدود میں ملزمان کی فائرنگ سے تین موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اسلام ٓباد میں سہالہ کے مقام سواں بس اڈے کے قریب گھات لگائے ملزمان مخالف گروپ کے افراد کے انتظار میں بیٹھے تھے۔ مخالفین کو قریب ٓاتے دیکھ کر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کی زد میں ٓاکر پاس سے گزرتے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔

 

امدادی ٹیموں کے مطابق تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے بے نظیر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ملزمان کے حملے میں مخالف گروپ کے افراد محفوظ رہے۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کے پاس پیش ٓایا۔ ملزمان پیشی سے واپسی پر مخالف گروپ کے افراد کا انتظار کر رہے تھے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

motorcyclist

ISLAMABAD FIRING

Tabool ads will show in this div