سجاول میں گھر کی دیوار گرنے سے بچی جاں بحق

سجاول کے نواحی گاؤں گل محمد مير بحر میں گھر کی دیوار گرنے سے 12 سالا بچی شبينہ جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق گاؤں گل محمد ميربحر میں بچے گھر کے باہر کھیل کود میں مصروف تھے کہ تیز ہواؤں کے باعث گھر کی پختہ دیوار گرگئی جس کے نیچے دب کر 12 سالہ شبینہ ولد محمد حنیف شدید زخمی ہوگئی۔
بچوں کی چیخ و پکار پر مقامی افراد نے پہنچ کر بچی کو ملبے سے نکالا اور اسے شدید زخمی حالت میں تعلقہ اسپتال سجاول پہنچایا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کیا گیا مگر وہ کراچی پہنچنے سے قبل راستے میں ہی دم توڑ گئیـ بچی لاش گھر پہنچنے پر گاؤں کا ماحول سوگوار ہوگیاـ
sajawal
تبولا
Tabool ads will show in this div