بارشوں کے باعث شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 3 روز کے دوران تيز بارشوں کے باعث  شہروں ميں بھي سيلاب کي کيفيت پيدا ہوسکتي ہے۔

محکمہ موسميات  کے چیف میٹرولوجسٹ عظمت حیات خان نے سما سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث ندي نالوں ميں بھي طغياني کا خدشہ ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری،فیڈرل فلڈ کمیشن

انھوں نے بتایا کہ پنجاب، خيبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے کچھ حصوں ميں بارشيں متوقع ہیں۔

سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر اونچے اور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری

اس کے علاوہ دريائے سندھ ، چناب اور راوی ميں درميانے سے اونچے درجے کے سيلاب کا خطرہ ہے۔

MET OFFICE

chief metrologist

URBAN FLOODING

Tabool ads will show in this div