متحدہ اپوزیشن کا سجاول میں یوم سیاہ،حکومت مخالف ریلی کا انعقاد

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ملک بھر کی طرح سجاول میں بھی یوم سیاہ منایا گیا۔

جمعیت علمائے اسلام، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ماموں لاڈو چوک سے پبلک پارک تک مولانا محمد اسماعیل قاسمی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی ریلی میں سیکڑوں کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔

ريلي سے خطاب کرتے ہوئےمولانا محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ ایک سال قبل بدترین دھاندلی کے ذریعے پاکستان پر جعلی اور سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان کو مسلط کردیا گیا،25 جولائی 2018 کو پاکستان کی عوام سے بدترین دھوکا کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ قانون کی دھجیاں اڑا کر بیرونی ایما پر ملک اور قوم کو معاشي بدحالي کي طرف دھکيل کر پاکستان کے مذہبی تقدس کو بھی پامال کیا گیا۔

احتجاجی ریلی کو مفتی نذیر احمد عمرانی، ن لیگ کے شریف خان لغاری، پیپلز پارٹی کے رہنما سورج سجاولی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

black day

25 july

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div