بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل

بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگيا ہے جس کے باعث آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

اس کے علاوہ لاہور، فیصل آباد، پشاور اور سرگودھا میں تیز بارش کا امکان ہے۔ جمعہ اور ہفتے کو ژوب، قلات اور ڈی جی خان میں بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں بارش،شہریوں کے نظام زندگی متاثر،موسم میں قدرے بہتری

انتظاميہ نے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے جبکہ دریائے سندھ اور دریائے کابل میں بھی سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کرديا گيا ہے۔

کراچی میں ہلکی بارش،محکمہ موسمیات کی موسم ابر آلود رہنے کی پیشگوئی

ادھر دریائے سندھ میں 2 مقامات پر بچاؤ بند کا کٹاؤ شروع ہوگیا ہے۔ دریائے سندھ میں پانی کے تیز بہاؤ سے الراء جاگیر بچاؤ بند اور سگیوں بچاؤ بند کو کاٹنا شروع کردیا ہے۔

راولپنڈی،اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،نشیبی علاقوں میں پانی جمع

دریائے جہلم میں بھی اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا ہے۔  ڈی سی جہلم نے اپنے آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری،فیڈرل فلڈ کمیشن

ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ریسکیو، سول ڈیفنس،منگلا واپڈا ٹیم اور دیگر ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر اونچے اور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری

ڈی سی جہلم نے مزید بتایا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کنٹرول روم کے نمبر 05449270256 پر رابطہ کریں۔

MET OFFICE

ARABIAN SEA

Tabool ads will show in this div