طالبان سے مذاکرات، وزیراعظم نے معاملات طے کرنے کیلئے سمیع الحق کو اختیار دیدیا

اسٹاف رپورٹ


 


اسلام آباد : طالبان نے حکومت سے مذاکرات کا سگنل دے دیا، وزیراعظم نواز شریف نے مولانا سمیع الحق کو طالبان سے رابطوں اور مذاکراتی عمل کیلئے راہ ہموار کرنے کا ٹاسک دے دیا۔


وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران مولانا سمیع الحق نے بتایا کہ طالبان کے تقریباً گروپ حکومت سے مذاکرات کیلئے رضامند ہیں اور حکومت کی طرف سے پہل کے منتظر ہیں۔


مولانا نے وزیراعظم کو تجویز دی کہ معاملات کی بہتری کیلئے شمالی وزیرستان میں جانی و مالی نقصان کا معاوضہ ادا کیا جائے اور میزائل حملوں کی بندش یقینی بنائی جائے۔ 


ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے قیام امن کیلئے مولانا سمیع الحق کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور انہیں طالبان سے مذاکراتی عمل باقاعدہ شروع کرانے کیلئے ٹاسک سونپ دیا۔


وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں مولانا کی ہر ممکن مدد کرے گی۔


وزیراعظم نے حکومت کے اس عزم کو دہرایا کہ وہ طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل شروع کرنے میں پوری طرح سنجیدہ ہے اور چاہتی ہے کہ یہ معاملہ پرامن طور پر انجام پائے۔ سما

کرنے

کو

سے

Pakistani

نے

پشاور

eid

season

Tabool ads will show in this div