راولپنڈی،اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،نشیبی علاقوں میں پانی جمع

دارالحکومت اسلام آباد سمیت راول پنڈی میں کئی گھنٹے کی موسلادھار بارش نے شہریوں کے نظام زندگی متاثر کئے ہیں۔ بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے جبکہ واسا کی جانب سے پانی کی نکاسی کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

ایم ڈی واسا نے بتایا ہے کہ راولپنڈی میں اب تک 160 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے، نالہ لئی کی بروقت صفائی اور انتظامات ہونے کی وجہ سے جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔

ایم ڈی واسا نے مزید بتایا کہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے جس کے باعث نالہ لئی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر اونچے اور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے نالہ لئی کا دورہ کیا اور واسا کے انتظامات پراظہار اطمینان کیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نالہ لئی کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے تاہم نالہ لئی کا مستقل حل لئی ایکسپریس وے ہے۔

اس کے علاوہ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 11 فٹ اور گوالمنڈی میں 8 فٹ ہوگئی ہے۔ بارش کے باعث واسا فیلڈ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

wasa

NALA LAI

islamabad weather

Tabool ads will show in this div