سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر اونچے اور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری

سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ایس ڈی او مرالہ قاسم نے بتایا کہ آج بروز جمعرات سے  ہفتہ تک کے لئے اونچے سے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ ہے۔ اس دوران مرالہ میں 6 لاکھ کیوسک پانی کی آمد متوقع ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری،فیڈرل فلڈ کمیشن

انتظامیہ نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر محکمہ انہار کے عملہ کو الرٹ کردیا ہے اور دریائے چناب کے بہاؤ پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔

شہباز پور برج  پر تعمیراتی کام جاری ہے، خدشہ ہے کہ پانی اگر زیادہ آتا ہے تو آبادیوں میں جانے کا اندیشہ  ہے ۔

چترال میں گلیشیئر پھٹنے کا خدشہ،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

واضح رہے کہ مرالہ بیراج میں 11 لاکھ کیوسک پانی کی گنجائش موجود ہے۔

Head marla

Tabool ads will show in this div