ایسا لگ رہا ہے ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں، وزیراعظم
وزيراعظم عمران خان دورہ امريکا کے بعد علی الصبح وطن واپس پہنچ گئے۔
عمران خان اسلام آباد ائر پورٹ پہنچے تو وزراء ، پارٹي قائدين اور کارکنوں نے پرجوش استقبال کیا۔ پی ٹی آٗئی کارکنوں نے ڈھول کي تھاپ اور پارٹي ترانوں پر رقص کیا۔ وزیراعظم کے حق میں خوب نعرے بھی لگائے گئے۔
ائرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ايسا لگ رہا ہے ورلڈ کپ جيت کرآيا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے خواب کے مطابق پاکستان بنائيں گے۔ نہ کبھي خود جھکا نہ قوم کو جھکنے دوں گا۔ اب گرین پاسپورٹ پر پاکستانیوں کی عزت ہوگی۔
عمران خان نے ملک لوٹنے والوں کو دو ٹوک پيغام دیتے ہوئے کہا کہ کہ احتساب سب کا ہوگا۔ لوٹا ہوا پيسہ اکھٹا کرکے عوام پر خرچ کريں گے۔ ملک کو چوروں نے مشکل حالات ميں ڈالا۔ میں نے بیرون ملک کہا کہ کہ لوٹ کا پيسا واپس لانے ميں مدد کريں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ترقي کے ليے اداروں کا درست سمت ميں چلنا ضروری ہے۔ وعدہ کرتا ہوں قوم کو مايوس نہيں کروں گا اور مدينہ کے اصولوں کے مطابق پاکستان کوعظيم ملک بناؤں گا۔ ملک سنبھالنے ميں ايک سال لگ گيا، اب آگے بڑھيں گے۔