سماجی جرائم کی جڑ منشیات ہے، ایس ایس پی سجاول کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی

ایس ایس پی سجاول کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں طلبہ کو منشیات کے برے اثرات اور کیریئر کاؤنسلنگ پر لیکچر دیا۔

ایس ایس پی سجاول کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی جانب سے معاشرے اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال اور ان کے طلبہ پر مرتب ہونے والے منفی اثرات پر آگاہی کے لئے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ منشیات ایک لعنت ہے جو لوگوں کو اندر سے کھوکھلا بنادیتی ہے، منشیات کے عادی نوجوان اپنے آپ کو تباہ و برباد کرنے کے ساتھ معاشرے پر بھی بوجھ بن جاتے ہیں، منشیات سے نفرت اور علم سے پیار کی سوچ اپنا کر اپنی تعلیم پر ہی توجہ دیں تاکہ اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کرکے ایک قابل اور کارآمد شہری بن سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سماجی جرائم کی جڑ بھی منشیات ہے، نشے کو پورا کرنے کی خاطر نوجوان جرم کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے اور اس کا انجام بالآخر جیل جانا ہی ہوتا ہے۔

Amer Saud Magsi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div