آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا پینٹاگون کا تاريخی دورہ،21توپوں کی سلامی

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پینٹاگون کا تاریخی دورہ کیا ہے۔ ملاقات میں عسکری تعاون بڑھانے اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمي چيف جنرل قمر جاويد باجوہ نے پينٹاگون کا تاريخي دورہ کیا ہے، پینٹاگون آمد پر آرمی چیف کو اکيس توپوں کي سلامي اور گارڈٓ آف آنر پيش کيا گيا۔ تقریب کے دوران دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
ڈي جي آئي ايس پي آر نے اپنی ٹويٹ میں کہا کہ پینٹاگون پہنچنے پر آرمی چیف کا چیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف چيف جنرل جوزف ڈن فورڈ نے استقبال کيا۔ بعد ازاں دونوں رہنماوں نے ملاقات ميں دو طرفہ تعاون اور خطے کي صورت حال پر تبادلہ خيال کیا۔ آرمی چیف نے امريکي قائم مقام وزير دفاع سے بھی ملاقات کی۔
COAS interacted with US Military leadership at Pentagon. Regional security situation and bilateral military cooperation discussed. US leadership acknowledged contributions of Pakistan Army in war against terrorism and role towards Afghan peace process. (1 of 2). pic.twitter.com/E0XrHgYhpd
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 23, 2019
ترجمان کے مطابق آرمی چیف شیڈول کے مطابق امریکی چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی سے بھی ملے۔ دونوں رہنماوں نے افغان امن سميت خطے کي صورت حال پر گفت گو کی۔ ملاقات میں امریکی عسکری حکام کی افغان امن عمل میں پاکستانی فوج کی تعریف کی۔
ملاقات کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ارلنگٹن نیشنل قبرستان کا بھی دورہ کیا اور امریکی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔