ٹرمپ کا کشمیر کو متنازع تسلیم کرنا پاکستانی مؤقف کی جیت ہے، فردوس

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کشمیر کو متنازع تسلیم کرنا پاکستانی مؤقف کی جیت ہے اور اس وجہ سے بھارتی میڈیا کے ارمانوں پر اوس پڑ چکی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ ٹرمپ کی ثالیثی کی پیشکش کرنا پاکستانی مؤقف کو تسلیم کرنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کامیاب ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے امریکا کے سامنے اپنا بیانیہ پیش کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پلوامہ واقعے پر بھارت کو سفارتی شکست دی اور اس سلسلے میں بھارتی پائلٹ کو واپس کرکے امن کا پیغام دیا۔ پاکستان نے بتايا ہماری امن خواہش کو کمزوري نہ سمجھا جائے۔

پاکستان افغانستان میں ہماری بہت مدد کررہا ہے، ٹرمپ کا اعتراف

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو دہشتگرد ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے لیکن عمران خان نے بھارت کو امن کا موقع فراہم کیا۔ عمران خان نے بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دیا جبکہ گزشتہ روز بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو شکست دی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دنیا کا پاکستان کو امن کا حامی کہنا ہمارے مؤقف کی جیت ہے۔ وزيراعظم کے بيانيے کو عالمي سطح پر تسليم کيا گيا کیونکہ جو قوم متحد ہوتی ہے اسکا بیانیہ جیت جاتا ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ پہلے خاندانی مفاد کا تحفظ ہوتا تھا اب قومی مفاد کا تحفظ ہوگا۔ ماضی کے حکمرانوں کے دورے ذاتی مفاد کیلئے تھے لیکن یہ پہلا دورہ تھا جب پاکستان سے کوئی امداد کی درخواست لے کر نہیں گیا۔

امریکی صدر سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی کوئی درخواست نہیں کی، بھارت

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی کی قیادت میں اپنی بات منوانے کی صلاحیت نہیں تھی لیکن کل کی ملاقات سے پاکستانی قوم کا اصل تشخص بحال ہوا۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان کی شناخت دنیا میں منواؤں گا اور انہوں نے کل قوم کي شناخت کا مقدمہ جيتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ نادان دوستوں نے جیل میں مساوات کو قائم نہیں ہونے دیا لیکن پی ٹی آئی کی حکومت جیلوں میں بھی مساوات لائے گی۔ وزیراعظم نے سب کیلئے قانون کی حکمرانی کو یقنی بنایا ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات نے مزید کہا کہ وزيراعظم نے بتا ديا وہ بيک فٹ پر آکر نہيں کھيلتے بلکہ فرنٹ فٹ پر آکر کھيلتے ہيں۔ ان کا عزم ملک کو کرپشن فری بنانا ہے۔ انہوں نے کہا پرچیاں پڑھنے والی لیڈر شپ اپنی جگہ پر پہنچ چکی ہے۔

INFORMATION MINISTER

kashmir issue

US visit

FIRDOUS ASHIQ AWAN

PM IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div