فیصل آباد میں ریلی،ن لیگی قیادت اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج

پولیس کی جانب سے بغیر اجازت فیصل آباد میں ریلی نکالنے پر کارکنوں سمیت ن لیگی قیادت کے خلاف مقدمات درج کردیئے گئے ہیں۔

فیصل آباد میں مریم نواز کی ریلی نکلنے کے بعد چار مختلف تھانوں میں تین ہزار سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں مریم نواز شریف،محمد صفدر اعوان، رانا ثناءاللہ کی اہلیہ اور داماد سمیت دیگر رہنماوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

درج کیے گئے مقدمات میں محمد زبیر، مصدق ملک، طلال چوہدری، تین ایم این ایز اور سات ایم پی ایز بھی شامل ہیں۔ درج کیے گئے مقدمات میں لاوڈ اسپیکر کی خلاف ورزی، حکومت مخالف نعرے اور تقاریر اور کارکنوں کو حکومت کے خلاف اکسانے سمیت مختلف دفعات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی نائب صفدر مریم نواز شریف کی جانب سے اتوار کو فیصل آباد میں ریلی نکالی گئی تھی۔

FIR registered

MARYAM NAWAZ

PMLN rally

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div