کراچی میں معمولی بارش سے بیشتر علاقے بجلی سے محروم

کراچي ميں پیر 22 جولائی کے روز سوا ملي ميٹر بارش کے بعد بجلي کے ڈيڑھ سو فيڈرز ٹرپ کرگئے۔

رات دير تک ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سرجاني ٹاؤن، اورنگي ٹاؤن، کورنگ، گارڈن، اولڈ سٹي ايريا، گلستان جوہر، صفورا، اسکیم 33، ڈيفنس، کلفٹن، ملیر اور فيڈرل بي ايريا کے علاقے تاريکي ميں ڈوبے رہے۔

کے اليکٹرک کی پپری ون بلوچ سرکٹ ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہوئی جس کے باعث 17 گرڈ اسٹیشنز اور ڈيڑھ سو فيڈرز ٹرپ کرگئے۔ شہر کے 70 فی صد حصے میں بجلی معطل رہی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار

گلشن اقبال، گلستان جوہر اور ملير سمیت متعدد علاقے اب بھي بجلي سے محروم ہيں۔

ترجمان کے اليکٹرک کے مطابق بجلی کی بحالی کا کام رات بھر جاری رہا جس کے بعد متاثرہ علاقوں کي بجلی بحال کر دی گئی۔ ائر پورٹ، گھارو، بن قاسم، لياري، صدر، سول اسپتال، ايم اے جناح روڈ، گلستان جوہر اور گلشن ميں بجلي بحال ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بارش سے متاثرہ فیڈرز بحال کے جا چکے ہیں البتہ کچھ جگہوں پر بجلی عارضی طور پر بند کی گئی۔

K ELECTRIC

KARACHI RAIN

Tabool ads will show in this div