آئین کے تحت میرا کیس صرف فوجی عدالت سن سکتی ہے، پرویز مشرف

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق ان کا کیس صرف فوجی عدالت سن سکتی ہے، تین نومبر کا اقدام فوجی وردی میں بطور آرمی چیف کیا تھا، میرے اقدامات صرف ملک اور قوم کیلئے تھے۔


سابق صدر و آرمی چیف  جنرل (ر) پرویز مشرف کا سابق فوجیوں کی تنظیم فرست فورم سے خطاب کے دوان کہنا ہے کہ میں چاہتا تھا کہ ملک میں بہتری آئے، تین نومبر کا اقدام فوجی وردی میں بطور آرمی چیف کے کیا، فوجی افسر کا اقدام صرف آرمی ایکٹ کے تحت زیر سماعت آسکتا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ میرے اقدام ملک اور قوم کیلئے تھے، اپنے مفادات کیلئے کبھی کچھ نہیں کیا، آئین کے مطابق میرا کیس صرف فوجی عدالت سن سکتی ہے۔


سابق صدر  پرویز مشرف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں، کسی سے مدد نہيں مانگی، مشکلات کا مقابلہ خود کروں گا۔ سماء 

کے

کیس

crimes

horse

masters

taylor

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div