بےنامی اکاؤنٹس سے متعلق ایف بی آر کا بینکوں کے سربراہان کو خط

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے بےنامی اکاؤنٹس کی تفصیلات سے متعلق تمام بینکوں کے سربراہان کو خط لکھ دیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے خط میں درخواست کی ہے کہ بے نامی ایکٹ 2017 کے تحت بینک اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کے بےنامی اکاونٹس کی تفصیلات خود طلب کریں کیونکہ لوگوں کا اعتماد قائم رکھنے کیلئے ایف بی آر اکاونٹس ہولڈرز سے براہ راست رابطہ نہیں کرنا چاہتا۔

چیرمین ایف بی آر کے مطابق اس سلسلے میں ایف بی آر اور بینک مل کر کام کریں تو بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

بیرون ملک پاکستانیوں کے ڈیڑھ لاکھ بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا گیا

شبرزیدی نے خط میں لکھا کہ بےنامی اکاؤنٹس پر فراہم کردہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی۔ ایف بی آر بے نامی اکاؤنٹس کی نشاندہی کا ذمہ دار ہے اور اس کام کےلیے بینکوں کا تعاون ضروری ہے۔

ایف بی آر نے تمام بینکوں سے 5 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کے اکاؤنٹس ہولڈرز کی تفصیلات 15 روز میں طلب کی ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے بینکوں کے سربراہان کو یہ دوسرا خط لکھا گیا ہے۔

Chairman FBR

Shabbar Zaidi

Bank Unidentified accounts

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div