دادو میں پیاس کی شدت سے ماں اور بیٹا جاں بحق

Jul 22, 2019
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
[caption id="attachment_1618637" align="alignnone" width="680"] فوٹو: اے ایف پی[/caption]

ضلع دادو کے پسماندہ علاقے کاچھو میں فریدآباد کے قریب نئیں دلا کے مقام پر خاتون اور 4 سالا بچہ کی پیاس کی شدت سے موت واقع ہوگئی۔

واقعہ 5 روز قبل دادو کی تحصیل خیرپورناتھن شاہ میں پیش آیا جہاں ماں اور اسکے بیٹے کی ہلاکت شدید گرمی اور پیاس سے نڈھال ہونے سے واقع ہوئی۔

متاثرہ خاتون کے شوہر اللہ بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ بیروزگاری کی وجہ سے اسکی بیوی ٹنڈے کی کٹائی کرکے آس پاس میں فروخت کرتی تھی لیکن 5 روز قبل وہ راستہ بھٹک گئی۔

اللہ بخش چانڈیو نے شکوہ کیا کہ جس کو ووٹ دیا انہوں نے کبھی مڑ کر ہمیں نہیں پوچھا جبکہ راشن اور پانی تک فراہم نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم پیپلز پارٹی کے عبدالعزیز جونیجو کو ووٹ دیتے ہیں۔

کاچھو کا شمار سندھ کے تیسرے بڑے پسماندہ علاقے میں ہوتا ہے جہاں پر خراب معاشی صورتحال کے بعد پانی کی قلت بھی خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔

water shortage

Tabool ads will show in this div