لاہور میں گاڑی پر فائرنگ سے تاجر سمیت تین افراد زخمی
لاہور کے علاقے قرطبہ چوک میں گاڑی پر نامعلوم افراد کي فائرنگ سے تاجر سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
پوليس کے مطابق تاجر شیخ عرفان گاڑی میں اپنے گن مین رفیق اور ڈرائیور کے ساتھ گھر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنے۔ واقعے میں ايک راہگير رکشہ ڈرائيور بھي گولياں لگنے سے زخمي ہوا۔
ریسکیو نے تينوں زخميوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں عرفان اور اسکے گن مین رفیق کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ عداوت کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کي جاری ہيں۔
Lahore Firing
trader killing
تبولا
Tabool ads will show in this div