صدر مملکت نے سینیٹ اجلاس یکم اگست کو طلب کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

صدر مملکت عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس جمعرات یکم اگست کو طلب کرلیا۔

صدر مملکت نے وزارت پارلیمانی امور کی سمری منظور کرتے ہوئے سینیٹ کا اجلاس طلب کیا۔

رہبر کمیٹی میں میر حاصل بزنجو کا نام بطور چئیرمین سینیٹ فائنل ہوگیا

سینیٹ کا اجلاس دن 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کےخلاف قرارداديں پيش کی جائيں گی۔

اپوزيشن کي ريکوزيشن پر سينيٹ کا اجلاس 23 جولائي کو بھي بلايا گيا ہے۔

حکومتی سینیٹرز نے بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف قرارداد جمع کرادی

 اپوزیشن جماعتوں نے سب سے پہلے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کےخلاف قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جس کے جواب میں حکومتی جماعت نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کےخلاف بھی قرارداد جمع کرائی تھی۔

اپوزیشن کی راہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کےلئے میر حاصل بزنجو کا نام فائنل کیا ہے۔

Senate Session

president arif alvi

Tabool ads will show in this div