بلوچستان میں پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ

بلوچستان میں پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔کوئٹہ سمیت 6 اضلاع میں 7 روزہ پولیو مہم 2 مرحلوں میں چلائی جائے گی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینیٹر کے مطابق  بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں حالیہ پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں خصوصی پولیو مہم شروع کی جارہی ہے۔

صوبے کے 6 اضلاع میں 7روزہ خصوصی پولیو خصوصی مہم  شروع کی جائے گی۔ نصیرآباد، جعفرآباد، جھل مگسی اور صحبت پور میں 22جولائی  سے جبکہ  کوئٹہ  اور قلعہ عبداللہ میں 29 جولائی کو پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

پولیو مہم 7 روز پر مشتمل ہوگی جس کے دوران 5 سال تک کی عمر کے 5 لاکھ  سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

راشد رزاق کے مطابق پولیو مہم میں2 ہزار827 کے قریب ٹیمیں حصہ لینگی جن کی سیکورٹی کے بھی خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

polio campaign

Tabool ads will show in this div