کراچی کی شاہراہ نور جہاں پر سفر دشوار اور خطرناک ہوگیا

 کراچي کے اہم علاقے نارتھ ناظم آباد کي شاہراہ نورجہاں کئی برس سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ انتظاميہ يہ شاہراہ بنانے کے ليے سنجيدہ نہيں۔

نارتھ ناظم آباد کی شاہراہ نورجہاں پر سفر کرنا آسان نہيں ہے۔ يہاں سے گزرنا دشوار کام ہوتا ہے۔ناظم آباد عبداللہ کالج سے قلندریہ چوک کے دونوں اطراف موجود شاہراہ نورجہاں 8 سال سے توجہ کی منتظر ہے۔

بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی کا کہنا ہے کہ مالی مسائل سڑک کی تعمیر میں رکاوٹ ہیں۔ کراچی کی اہم ترین سڑک کا حال نہ صرف بلدیاتی اداروں بلکہ حکومت کی بے حسی کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔

شہری کہتے ہیں کہ دعوؤں اور باتوں کی بجائے اب شاہراہ نورجہاں کو بناديا جائے تا کہ ان کا سفر آسان ہوسکے۔

karachi roads

North Nazimabad Town

Shahra e NoorJahan

Tabool ads will show in this div