کراچی : ماڑی پور میں 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کا 14 روزہ ریمانڈ منظور

اسٹاف رپورٹ


کراچی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ماڑی پور ميں ايک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کرنے کے الزام ميں گرفتار 2 ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ريمانڈ منظور کرليا۔


چار افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ميں پيش کيا گيا، ملزمان ميں عادل اور ياسين بلوچ شامل ہيں۔


انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ريمانڈ منظور کرليا، ملزمان کو گزشتہ روز ماڑی پور سے گرفتار کيا  گيا تھا۔


گرفتار ملزمان پر 29 دسمبر کو مظفر، شازيہ، عمران اور سمير کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ سماء

میں

کے

کا

burger

MQM

ملزمان

premier

policy

myanmar

sony

Tabool ads will show in this div