کوئٹہ،فرائض سے غفلت برتنے پر 16 نرسز کو نوکری سے نکال دیا

غیر حاضری اور سرکاری فرائض میں غفلت برتنے پر سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ کی 16 نرسز کو اسپتال کی ذمہ داریوں سے فارغ کردیا گیا۔

ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر سلیم ابڑو کے مطابق ذمہ داریوں سے  فارغ ہونے والوں میں  ایک میل نرس اور 15 خواتین نرسز شامل ہیں  جنہیں محکمہ صحت بلوچستان کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،  اسپتال سے فارغ کردہ نرسز اپنی جائے تعیناتی سے غیر حاضر تھیں جس کی وجہ سے ایمرجنسی سروس کے علاوہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا تھا۔ تنبیہ کے باوجود غیر حاضر نرسز  اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئیں جس پر  تمام غیر حاضر نرسز کی تنخواہیں بند کردی گئیں۔

ڈاکٹر سلیم ابڑو کا کہنا تھا کہ گھر بیٹھے کسی کو تنخواہیں نہیں دے سکتے، ذمہ داریوں سے غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

HEALTH

civil hospital quetta

Tabool ads will show in this div