الیکشن کمیشن کی قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات پر عوام کو مبارکباد

Pic20-011
BANNU:July20-Voters are waiting in queue for their turn in front of polling station as it is the first provincial election in northwestern tribal region of country. ONLINE PHOTO by Muhammad Nouman
Pic20-011 BANNU:July20-Voters are waiting in queue for their turn in front of polling station as it is the first provincial election in northwestern tribal region of country. ONLINE PHOTO by Muhammad Nouman
[caption id="attachment_1617472" align="alignnone" width="743"] ONLINE PHOTO[/caption]

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے پُرامن انتخابات پر قبائلی عوام کو مبارکباد دی۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا خان کہتے ہیں کہ قبائلی عوام نے ثابت کرديا کہ وہ جمہوری سوچ کی حامل پُرامن قوم ہیں۔ اُنہوں نے سیکیورٹی فورسز، انتخابی عملے اور میڈیا کا بھی شکريہ ادا کيا۔

مزید جانیے : قبائلی اضلاع میں انتخابات کے غیر حتمی نتائج

چیف الیکشن کمیشن پاکستان کو کنٹرول روم عملے نے خیبرپختونخوا میں ضم ہونیوالے قبائلی اضلاع میں پہلی بار پولنگ کے عمل پر بریفنگ دی، اُںہوں نے بتايا کہ پولنگ کے دوران مجموعی طور پر 5 شکایات موصول ہوئی ہيں۔

خیبرپختونخوا میں ضم ہونیوالے 7 قبائلی ایجنسیوں کے صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں میں آج پہلی بار الیکشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاکھوں ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ECP

ELECTION

KPK

Tabool ads will show in this div