الیکشن کمیشن کی قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات پر عوام کو مبارکباد
[caption id="attachment_1617472" align="alignnone" width="743"]
ONLINE PHOTO[/caption]

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے پُرامن انتخابات پر قبائلی عوام کو مبارکباد دی۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا خان کہتے ہیں کہ قبائلی عوام نے ثابت کرديا کہ وہ جمہوری سوچ کی حامل پُرامن قوم ہیں۔ اُنہوں نے سیکیورٹی فورسز، انتخابی عملے اور میڈیا کا بھی شکريہ ادا کيا۔
مزید جانیے : قبائلی اضلاع میں انتخابات کے غیر حتمی نتائج
چیف الیکشن کمیشن پاکستان کو کنٹرول روم عملے نے خیبرپختونخوا میں ضم ہونیوالے قبائلی اضلاع میں پہلی بار پولنگ کے عمل پر بریفنگ دی، اُںہوں نے بتايا کہ پولنگ کے دوران مجموعی طور پر 5 شکایات موصول ہوئی ہيں۔
خیبرپختونخوا میں ضم ہونیوالے 7 قبائلی ایجنسیوں کے صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں میں آج پہلی بار الیکشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاکھوں ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔