سندھ میں پانی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی پانی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کی ہدایت پر محکمہ آبپاشی نے پانی چوری کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ  رائیٹ بینک کینال لاڑکانہ کے چیف انجنیئر سعید جاگیرانی نے ضلعی انتظامیہ،  پولیس اور رینجرز کی مدد سے پانی چوروں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے، آپریشن کو مختلف مراحل میں شروع کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں سیف اللہ کینال، دھامرہ  کینال سے تمام غیرقانونی پانی کے ماڈیولز اور آؤٹ لیٹس کو ہٹایا جائے گا،اسی طرح کا آپریشن کیرتھر کینال اور وارہ کینال اور اس کے بعد دادو کینال اور میہڑ برانچ میں بھی کیا جائے گا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نےمزید بتایا کہ کسانوں کو رائٹ بینک کینالوں سے خریف کی فصلوں کیلئے بھرپور طریقے سے پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

MURAD ALI SHAH

Water theft in Sindh

Tabool ads will show in this div