رائل انٹرنیشنل ائیرٹیٹوشو،پاک فضائیہ کے سی130 کی بھی شرکت

برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ائیر ٹیٹو شو میں پاک فضائیہ کی جانب سے سی ون تھرٹی طیارے نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان پاکستانی اسٹال کا معائنہ کیا۔

پاک فضائیہ کی جانب سے اس شو میں شامل دیدہ زیب ڈیزائن اور پینٹنگز سے مزین سی 130 طیارہ گزشتہ روز برطانیہ پہنچا۔ اسکواڈرن نمبر 6 کا یہ طیارہ کنکورز ڈی ایلیگینس ٹرافی کے لئے مقابلے میں شریک ہے۔

اس ائیر شو کو آج سے عوام کے لئے کھولا گیا ہے۔ شو میں موجود پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی ٹیم کو میگا ایونٹ میں مادروطن کا نام روشن کرنے پر بھر پور داد دی۔

ایئرچیف نے مشہور و معروف آرٹسٹ گروپ کیپٹن (ریٹائرڈ) حسینی کی پینٹنگز سے مزین طیارے کی خوبصورتی کی بھی داد دی۔

واضح رہے کہ رائل انٹر نیشنل ائیر ٹیٹو شودنیا کا سب سے بڑا ائیر شو ہے جو ہر سال برطانیہ میں منعقد کیا جاتا ہے۔ اس شو میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ سے زائد مندوبین اورہوا بازی کے شوقین افراد نے دنیابھر سے شامل ائیر کرافٹس کا زمینی اور فضائی مظاہرہ دیکھا۔

PAKISTAN AIR FORCE

Hercules

Royal air show

Tattoo Show

Tabool ads will show in this div