سجاول میں پانی کے تنازع پر جھگڑا،6 خواتین زخمی

سجاول میں پانی کی قلت کے باعث جھگڑے کے دوران 6 خواتین زخمی ہوگئیں۔

 پولیس کے مطابق سجاول کے نواحی گاؤں جمن پارہیڑی میں پانی کی باری کے تنازع پر خواتین او مردوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس میں لاٹھیاں اور کلہاڑیاں لگنے سے 6 خواتین زخمی ہوگئیں۔

زخمی خواتین نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ انھیں پانی بھرنے سے روکا گیا تھا۔

خواتین کا مزید کہنا تھا کہ مردوں کے کام پر چلے جانے کے بعد ملزمان نے انہیں پانی کے تنازع  پر گھروں میں گھس کر مارا پیٹا۔

سجاول پولیس کی جانب سے زخمی عورتوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا ہے۔

water dispute

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div