کراچی میں رہنے والے سب ایک ہیں،چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال

پي ايس پي سربراہ مصطفي کمال نے کراچي والوں کو 21 جولائي کے جلسے ميں بھرپور شرکت کرنے کي دعوت دی اور کہا کہ ایک دفعہ اٹھا جاؤ،خاموشی توڑو اور اس جدوجہد میں شامل ہوجاؤ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کراچی والے کب تک اپنے بچوں کو زہرملا پانی پلائیں گے،کب تک جھوٹے وعدوں پر اعتبار کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ 21جولائی کو جلسے میں اہم اعلان کرونگا،21جولائی کو کراچی والے آئیں تاکہ ہماری آواز دور تک جاسکے۔

چئیرمین پی ایس پی نے دعوی کیا کہ پی ایس پی پہلے سے مضبوط ہوگئی ہے، ہم حکومت گرانے نہیں بلکہ مسائل کے حل کیلئے جہدوجہد کررہے ہیں، کراچی میں رہنے والے سب ایک ہیں۔

bagh e jinnah

MUSTAFA KAMAL

PSP

Tabool ads will show in this div