سی پیک کے 24 ارب روپے ارکان اسمبلی کو دینے کی تفصیلات طلب

سنیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سی پیک منصوبوں کے 24 ارب روپے ارکان اسمبلی کو دینے پر وزارت منصوبہ بندی سے جواب طلب کرلیا۔

سنیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کا اجلاس آغا شاہزیب درانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں متبادل توانائی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ پرکمیٹی ارکان نے سی پیک منصوبوں کے 27 ارب میں سے 24 ارب ارکان اسمبلی کو دینے کے معاملے تشویش کا اظہار کیا۔

وزارت منصوبہ بندی حکام نے بتایا کہ یہ رقم سی پیک کیلئے نہیں تھی بلکہ کابینہ ڈویژن کو پائیدار ترقی کے اہداف پورا کرنے کیلئے دی گئی۔ سی پیک کیلئے گزشتہ سال ایک کھرب سڑسٹھ ارب روپے مختص کیے گے۔ حکومت نے ایک کھرب بانوے ارب جاری کیے۔

نئی گاج ڈیم پر بریفنگ کے دروان وزارت منصوبہ بندی حکام نے بتایا کہ دو ہزار نو میں منصوبے کی لاگت کا تخمینہ  سولہ ارب تھا۔۔ دو ہزار بارہ میں  چھبیس ارب اور دو ہزار سولہ میں ایکنک نے چھیالیس ارب کی منظوری دی۔

 قائمہ کمیٹی نے لاگت میں اضافے پر تفصیلات جاننے کیلئے آئندہ اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ کو طلب کر لیا جبکہ سی پیک کی رقم ارکان اسمبلی کو دینے کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔

SENATE

Tabool ads will show in this div